• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کے گھر کی قریب مشکوک طیارے کی پرواز، امریکی سیکیورٹی میں کھلبلی مچ گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب مشکوک طیارہ ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے محدود فضائی حدود میں داخل ہونے پر امریکی سیکیورٹی میں کھلبلی مچ گئی، صدر جو بائیڈن اور خاتون اول کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک چھوٹا نجی طیارہ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوا۔

امریکی سیکریٹ سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو فوری فضائی حدود سے دور کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پائلٹ فلائٹ گائیڈینس پر عمل نہیں کر رہا تھا۔

امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کو کچھ دیر بعد ان کی رہائش گاہ پر دوبارہ منتقل کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید