شمالی وزیرستان میں 8 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایک لاکھ 19ہزار 600 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار 334 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں 20 ماہ کے بچے میں چار جون کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔