جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئسولیشن اختیار کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ کے دوران اپنی رہائش گاہ سے سرکاری و سیاسی امور سرانجام دیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرِخارجہ بلاول بھٹو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے اپنا دورہ مختصر کردیا جبکہ پاکستان میں اپنی بقیہ مصروفیات بھی منسوخ کردیں۔