لاہور( خصوصی رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس جامع مسجدامن لاہور میں مولانا جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا خالد محمود ، مولانا زبیر جمیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ احتجاج کومؤثر بنانے کے لئے آج مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں تحفظ ناموس رسالت کنونشن ہوگا، اور آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ علماء نے کہاکہ بھارت نظریاتی دہشتگردی کی انتہاء پر اتر آیا بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے خاتم الانبیا محمد مصطفی ؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ الفاظ سے کروڑوں مسلمانوں کے ایمانی جذبات مجروح ہوئے ہیں عالم اسلام کے تمام حکمران صرف مذمت نہ کریں بلکہ دہشتگرد بھارت سے ہر قسم کے بائیکاٹ کا اعلان کریں حضرت محمد ؐ ہمارے دلوں میں بستے ہیں عالم اسلام کے ہر مسلمان کا دل عشق نبوی ؐسے لبریزہے مسلمانوں کے لئے نبی کریم ؐ کی عزت وناموس کا معاملہ اپنی جان مال اور عزت وآبرو سے بڑھ کر ہے فاشسٹ اور لعین مودی اپنے لعین ارکان کو لگام لگائیں اور خطے کا امن داؤ پر نہ لگائیں انھوں نے کہا کہ بھارت میں ایک عرصہ سے بی جے پی کی حکومت ہے ۔