لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قوت سماعت سے متاثرہ تین بچوں کے علاج اور صحت یابی کیلئے درکار جدید کوکلئیر امپلانٹ آلات خریدنے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے۔ ہیڈ کانسٹیبل عاطف محمود کے 6 سالہ بیٹے سالار احمد اور کانسٹیبل خرم شہزاد کے 8 سالہ بیٹے عثمان شہزاد کیلئے ساڑھے 7 لاکھ روپے فی کس سے زائد ،سب انسپکٹر منصب منیر کے 3 سالہ بیٹے سمیع اللہ دلدار کیلئے پونے 3 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔