• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما کے گستاخانہ بیان پر دیگر بھارتی سیاسی جماعتیں بھی بول اُٹھیں۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارتی ریاست، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ، سیاسی جماعت شیو سینا کے صدر اودھو ٹھاکرے نے اپنے حالیہ بیان میں بی جے پی پر خوب تنقید کی ہے اور بی جے پی کو بھارتی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

 اودھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ بی جے پی جماعت دنیا بھر میں بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔

اودھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ترجمان کے ایک بیان کے سبب بھارت کو عرب ممالک کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے ، یہ بھارت کے لیے بہت شرمندگی کی بات ہے، یہ جرم بی جے پی نے کیا ہے اور دنیا بھر میں پورا بھارت بدنام ہو رہا ہے۔

انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کے دوران بی جے پی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معیشت دن بہ دن گِر رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور  روپیہ نیچے جا رہا ہے اور ایسے میں بی جے پی مسلم مخالف بیانات اور کارروائیوں میں مصروف نظر آ رہی ہے۔

اودھو ٹھاکرے نے اپنے خطاب کے دوران بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور بی جے پی کو متعدد مسائل پر بار بار تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید