صدر مملکت عارف علوی نے بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کی ہے۔
عارف علوی نے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔