• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا


سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پر پابندی لگے والی ہے۔

جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین میں کرائےکے لوگ اور سرکاری ملازمین تھے، پوچھتا ہوں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کل کہاں تھی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کہاں تھے؟

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ لطیف کھوسہ 10 لاکھ لوگ لانےکی بات کر رہے تھے، تصویر میں صرف 5 افراد تھے، ایک خاتون نے کہا ڈی چوک ہی جاؤں گی پھر وہاں سے فرار ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گدھ وہ ہے، جس نےبانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190 ملین پاونڈ کھائے، گدھ ہی نے 9کرایا تھا، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گدھ نے گوگی گینگ سے سارے کام کرائے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو عزت بھی رہ جاتی، تمام لیڈرشپ نے کہا کہ اس خاتون نے ہماری لیے مصیبت بنائی، علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بی بی گرفتار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنےوالی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کررہا ہوں اور کروں گا، جلد ہی پارٹی سے مخلص لوگوں کی ’پی ٹی آئی پاکستان‘ بن جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید