• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹائیگر فورس کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیرقانونی اقدامات پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں پُرامن ماحول برقرار رکھنے کیلئے خونی مارچ کو روکا جائے۔

درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور دیگر افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست ایک شہری نے دائر کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید