• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال پی ٹی آئی رہنماؤں کے نقش قدم پر چل پڑے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے نقش قدم پر چل پڑے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ماضی میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پیٹرول، دہی، روٹی کم کھانے کے مشورے کے بعد اب ن لیگ کے وفاقی وزیر احسن اقبال چائے کم پینے کی تجویز لے آئے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے عوام سے چائے کی ایک ایک، دو دو پیالیاں کم پینے کی اپیل کردی۔

خیال رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستانی گزشتہ برس کے دوران 83 ارب روپے کی چائے پی گئے۔ 

احسن اقبال نے توانائی بچانے کے لیے تاجروں سے بھی کاروبار جلد بند کرنے کی درخواست کردی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس سے زر مبادلہ کی بچت ہوگی، معیشت کی بحالی کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں، کڑوی گولی نگل لی تو جلد بحران سے نکل آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید