• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں؟

رنبیر کپور، فائل فوٹو
رنبیر کپور، فائل فوٹو 

معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے اپنے ارادوں کے بارے میں بات کی ہے۔

رنبیر کپور مبینہ طور پر  اپنی اگلی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے،جبکہ ان کی اہلیہ، اداکارہ عالیہ بھٹ آج کل لندن میں اپنے پہلے ہالی ووڈ پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

چونکہ عالیہ بھٹ اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تو حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور سے یہ سوال پوچھا گیا کہ’کیا اہلیہ عالیہ بھٹ کی طرح ان کا بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ ہے؟‘

رنبیر کپور نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میری مغربی فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میری گاڑی یہاں ٹھیک چل رہی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ’میں بالی ووڈ میں خوش ہوں، میرے ہالی ووڈ والے کوئی خواب نہیں ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ میرے تمام خواب برہمسترا کے لیے ہیں‘۔

رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ’ مجھے ہمیشہ سے یقین ہے کہ اگر آپ دنیا بھر کے سامعین تک پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی ثقافت اور زبان کے ساتھ بھی ایسا کر سکتے ہیں‘۔ 

اُنہوں نے کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ ہماری ثقافت میں جو بھی تفریحی مواد ہے، وہ تمام سامعین کے دلوں کو چھو سکتا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں آڈیشنز دینے سے بھی ڈرتا ہوں اور ہالی ووڈ پروڈکشنز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ لوگ بڑے نامور اداکاروں سے بھی آڈیشنز لیتے ہیں جبکہ اس طرح کا رجحان بھارت میں بہت ہی کم ہے‘۔

اداکار نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’عالیہ کے جو خواب ہیں وہ میں نے کسی اور میں ابھی تک نہیں دیکھے لیکن میں جہاں ابھی ہوں، خوش ہوں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید