• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں تھی کہ وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ KP

پشاور(نمائندہ جنگ) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا.

فارم 47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی کوئی اہمیت نہیں، فارم 47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی کوئی اہمیت نہیں، میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ گورنر کی حلف برداری کی تقریب اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا.

 اس سے قبل بھی کسی فارم 47 کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی، یاد رہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی،اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاید وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید