• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور نے شادی پر عالیہ بھٹ کی سہیلیوں سے کونسا وعدہ کیا؟

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

بالی ووڈ کی کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی تقریبات تو ختم ہوگئی ہیں لیکن اس شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز اب بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 

حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی دوست تانیا ساہا گپتا نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شادی کی تقریب سے کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

تانیا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک تصویر میں رنبیر کپور کو عالیہ بھٹ کی سہلیوں کے ہمراہ ایک نوٹ تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس نوٹ پر لکھا ہے کہ’ میں، عالیہ کا شوہر رنبیرکپور، دلہن کی تمام سہیلیوں کو 12 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتا ہوں‘۔ 

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ اس طرح کے خوشگوار دن ہیں جن کے لیے میں جی رہی ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اپنی پیاری عالیہ کی محبت کی کہانی کا جشن مناتے ہوئے بہت سارے خوشی کے آنسو نکلے اورہنسی سے پیٹ میں درد ہوگیا‘۔

تانیا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی دوست عالیہ کی زندگی کے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید