• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال نے الطاف حسین کو چھوڑنے کی وجہ بتادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے الطاف حسین کو چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور الطاف حسین کے وفادار تھے، اختلاف ہوا تو چھوڑ کر آگئے، منافقت نہیں کی۔

 مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو صدا لگائی ہتھیار سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے، ریاست کو کہا بلوچستان اور کے پی میں پہاڑوں سے اتار کر چیک دیتے ہو، یہ کراچی میں بھی کرو۔

 پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ میرے پاس ویڈیوز ہیں کہ اینٹی ایئر کرافٹ گنز جو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے دی تھیں، نوجوانوں نے وہ ہتھیار ریاست کو دیے، 35 سالہ آپریشن کے باوجود کراچی سے را کو ختم نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ آج جب را کا تسلط ختم ہوگیا تب ہماری آواز پر تمام اقوام ہماری پارٹی کے جھنڈے تلے آگئے۔

مصفطیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ایس پی اس لیے نہیں بنائی تھی کہ ہم متحدہ کو ہرائیں، بلکہ اس لیے پی ایس پی بنائی تھی کہ لوگ بھوک سے مر رہے تھے اور کوئی مسئلہ حل نہیں کر پا رہا تھا۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ آفاق احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے حادثے کے دن اپنا وفد بھیجا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جنازے میں شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید