• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستانی حکام کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی کی ملیر جیل سےبھارتی قید یوں کو رہا کیا گیا، جنہیں واہگہ باڈر کے ذریعے انڈیا کے حوالے کر دیا گیا۔ ایدھی فاو نڈیشن کی جانب سے مذکورہ قیدیوں کو خصوصی ایدھی بس کے ذریعے لاہور پہنچایا گیاجہاں بھارتی قیدیوں کو کھانا فراہم کیا گیا اور تحائف پیش کئے گئے۔ایدھی فاو نڈیشن کی جانب سے لاہور سنٹر میں منعقدہ الوداعی تقریب میں بھارتی ماہی گیروں نے رہائی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
لاہور سے مزید