• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پریس کانفرنس کریں گے۔

پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین عمران خان آج کی پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت 8 سال بعد مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ محفوظ کیا گیا فیصلہ کب سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ محفوظ کرتے وقت کہا کہ یہ قومی مفاد کامعاملہ ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور ووٹرز کااعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد دیگر جماعتوں کے خلاف کیس کی سماعت بھی مکمل ہوجائے گی، یقینی بنائیں گے کہ سب کے ساتھ انصاف ہو۔

واضح رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے عمران خان کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی ہیں جو ممکنہ طور پر حملہ کرسکتا ہے۔

حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے ایک ٹارگٹ کلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید