• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کورونا کیسز میں اضافہ، ایک دن میں 12 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 13 اموات

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ 13 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ 

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 249 کیسز سامنے آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وائرس سے 13 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ 

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی یومیہ شرح 3.94 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید