• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں زلزلہ، طالبان کی بین الاقوامی مدد کی اپیل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

افغانستان میں زلزلے سے ایک ہزار اموات کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کئی گاؤں تباہ ہوچکے ہیں، سڑکیں بند ہیں اور موبائل فون ٹاور کام نہیں کررہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے 1000 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوایا جارہا ہے، وزیر اطلاعات

دوسری جانب وفاقی وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان فوری طور پر بھجوایا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

افغانستان، زلزلے سے اموات 1000 سے زائد ہوگئیں

خیال رہے کہ افغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 6 اعشاریہ 1 شدت کا یہ زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر 51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید