• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے صبور علی کے ساتھ دوستی کا حق اُن کی میک اپ آرٹسٹ بن کر ادا کر دیا۔

کنزہ ہاشمی اور صبور علی کی دوستی کے بہت چرچے ہیں، دونوں اداکارائیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی ایک ساتھ دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کے ساتھ گُھلنے ملنے کی بہت شوقین ہیں جس کا اندازہ اُن کی حالیہ وائرل ویڈیو سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے ایک دلکش ویڈیو پوسٹ کی جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کنزہ اپنی دوست صبور کو مزید خوبصورت بنانا چاہتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی کُرسی پر بیٹھی ہیں اور کنزہ ہاشمی اُن کا میک اپ کر رہی ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب صبور علی کو اس کُرسی پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا اور کہا گیا کہ مجھے جادو کرنے دو‘۔

صرف ایک دن میں کنزہ ہاشمی اور صبور علی کی ویڈیو پر 9 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید