• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی کے بولڈ فوٹو شوٹ پر انٹرنیٹ پر ملا جلا ردّ عمل

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

جیو انٹرٹینمنٹ کے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’فطرت‘ کی اداکارہ صبور علی کے نئے بولڈ فوٹو شوٹ پر انٹرنیٹ صارفین کا ملا جلا ردّ عمل سامنے آ رہا ہے۔

صبور علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور ماڈل خوشحال خان کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


اداکارہ کا فوٹو شوٹ کچھ صارفین کوپسند آیا اور کچھ نے اس پر منہ ناک بنایا۔

 صبور علی کے میک اپ کی وجہ سے کچھ صارفین نے ناصرف اُنہیں پہنچاننے سے انکار کیا بلکہ اُن کے میک اپ کا مذاق بھی اُڑایا۔

صارفین کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کی بھرمار ہوگئی ہے۔

ندا نامی صارف نے کہا کہ ’مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ یہ واقعی صبور علی ہیں یا کوئی اور‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار اتنا عجیب ترین میک اپ دیکھا ہے جس نے آپ کی خوبصورت خصوصیات کو بدل دیا ہے‘۔

ایک صارف نے میک اپ آرٹسٹ سے کہا کہ ’آپ نے اتنی خوبصورت لڑکی کا کیا حال بنا دیا ہے‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ’صبور علی براؤن مُنڈی لگ رہی ہیں‘۔

بہروز نامی صارف نے تو صبور علی کو میک اپ کی وجہ سے ’عجوبہ‘ قرار دے دیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید