• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم میں فاسٹ بولرز سے زیادہ اسپنرز کی ضرورت ہے، عاقب جاوید

قومی ٹیم میں فاسٹ بولرز سے زیادہ اسپنرز کی ضرورت ہے، عاقب جاوید
قومی ٹیم میں فاسٹ بولرز سے زیادہ اسپنرز کی ضرورت ہے، عاقب جاوید

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بولرز کی بجائے اسپنرز کی ضرورت ہے۔

عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا سری لنکا میں کھیل رہی ہے، آسٹریلیا کو سری لنکا میں ہمیشہ مشکل ہی پیش آئی ہے، سری لنکا کی پچز اور کنڈیشنز ایسی ہیں کہ سری لنکا کے لیے فائدہ مند رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سری لنکا میں مشکل نہیں ہو گی کیونکہ وہاں پر بھی ہمارے جیسی پچز ہیں، پاکستان کے بیٹرز اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، سیریز پاکستان کو جیتنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اسپن بولنگ کا گیپ نظر آتا ہے، ہمارے ہاں جو گیپس ہیں، ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

عاقب کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر ندیم خان نے بیان دیا کہ 140 کی اسپیڈ والے 20 بولرز مل گئے ہیں، فاسٹ بولنگ تو آپ کا مسئلہ ہی نہیں رہا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ، اسپن بولنگ اور آل راؤنڈز کا شعبہ آپ کا مسئلہ ہے، ان تین شعبوں پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے اور تمام محنت ان پر کرنا ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید