مصنّف: ڈاکٹرمحمّد اعظم چوہدری
صفحات: 320، قیمت: 800 روپے
ناشر: فرید پبلشرز، 12، مبارک محل،
نزد مقدّس مسجد، اردو بازار، کراچی۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اِس کتاب میں پاکستان کے آئین کو موضوع بنایا گیا ہے۔ 11 ابواب پر مشتمل اِس کتاب کا آغاز 1861ء سے لے کر 1935ء تک کے برطانوی عہد کی قانون سازی سے ہوتا ہے۔ اگلے ابواب میں پاکستان میں آئین سازی کے ابتدائی مراحل، 1956ء، 1962ء اور 1973ء کے آئین کے خدّو خال، ریاستی و حکومتی اداروں کا دائرۂ کار اور سیاسی جماعتوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر اعظم چوہدری کی بہت سی کتابیں مارکیٹ میں موجود ہیں،جو عام طور پر طلبہ کی امتحانی ضروریات سامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔یہ کتاب بھی اِسی نوعیت کی ہے،تاہم عام افراد بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔