• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 7 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

گردونواح میں کسی بھی دہشتگرد کی سرکوبی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید