• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات (این این آئی)تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کی نشست چھین لی ‘خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7سوات کا ضمنی انتخاب تحریک انصاف کے امیدوار فضل مولا نے جیت لیا ۔پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ د و آزاد امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدواروں کے درمیان تھا۔غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے7سوات کے تمام124پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے فضل مولا 18ہزار 42ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی نتائج اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان 14ہزار 665ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ خیال رہے کہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید