• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر

کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

صدر پریڈی اسٹریٹ، جوبلی مارکیٹ، لیاقت آباد ڈاک خانہ، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، کالا پل، جہانگیر روڈ، ایم ٹی خان روڈ، نشتر روڈ اور ماڑی پور سمیت 14 مقامات پر شہریوں نے احتجاج کیا۔

شہر کے کئی مقامات پر ہونے والے مظاہروں کے دوران شہریوں کی جانب سے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردی گئیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہروں اور دیہات میں دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔ بجلی کی طلب 28000 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی جبکہ پیداوار 22500 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔

قومی خبریں سے مزید