• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتاب لکھ کر بتاؤنگا کس کس نے ملک کو نقصان پہنچایا، رمیش کمار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ میں کتاب لکھوں گا کہ اس ملک کو کس کس نے نقصان پہنچایا ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ اسمبلی ایک ڈیبیٹنگ کلب بن چکا ہے، ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہاکہ ہمیں اسٹرکچر ریفارمز لانی ہیں، رمیش کمار نے مزید کہا کہ ہر ادارے کو ٹارگٹ دیا جائے وہ اپنا ریونیو خود پید ا کرے اور چلائے، جب ادارہ نجکاری پر چلا جاتا ہے تو وہ منافع میں چلاجاتا ہے، جو قومی ادارے ہیں وہ پیچھے ہیں۔ پی آئی اے کو سبسڈی دے رہے ہیں جبکہ نجی ایئرلائن کے جہاز بڑھتے جارہے ہیں وہ خود ریونیو کما رہا ہے، آڈٹ کا ادارہ سب سے زیادہ ناکارہ ہے، آڈٹ تمام اخراجات کو چیک کرتا ہے،ریکوری کا پرسنٹیج آڈٹ افسرا ن کو دیا جائے، کلیم امام نے ہر چالان پر افسران کو پرسنٹیج دیا، کوئی ملک سے وفادار نہیں ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ اسمبلی ایک ڈیبیٹنگ کلب بن چکا ہے، منسٹر چیمبرز پر جوخرچ ہورہے ہیں کیا ہمارا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے،کل سندھ میں الیکشن ہوا ہے، خدا کا واسطہ ہے جہاں صرف ہراسمنٹ ہوئی،راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آپ سپیکر رہی ہیں اور صوبائی معاملہ لے کر بیٹھ گئی ہیں، چارج ایکسپنڈیچر پر بات ہورہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید