• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 بڑے شہروں میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی منظوری، مریم نوازکا کم لاگت سے بہترین گھر تعمیر کرنیکا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں519کنال اراضی پر اپنی چھت ،اپنا گھر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی،کم آمد ن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے پانچ شہروں میںا سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔ وزیر اعلیٰ کواجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی، گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا، مریم نوازنے پراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی کم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سنیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس، کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنےکا نوٹس لے لیا ، سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کا ارتکا ب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،مریم نواز نے فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پربھی افسوس کا اظہار کیا ،اور کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعلیٰ نے ورکرز سیفٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ ورکرز سیفٹی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 
ملک بھر سے سے مزید