• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب دوسرا گھر، پاکستان کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا، فضل الرحمٰن

ریاض (شاہدنعیم ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر اور ایک اسلامی پراعتماد دوست بھی ہے، جس نے پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں اپنے اخوتی رشتوں اور ذمہ داریوں کو بھرپور طریقہ سے ادا کیا ہے، وہ ریاض میں جمعیت علمائے اسلام ریاض کے رہنماؤں کی طرف سے عشائیہ میں گفتگو کررہے تھے، اس موقعے پر جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنما قاری الیاس اور سردار عتیق احمد خان نے خصوصی شرکت کی، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ اوورسیز پاکستانی اس ملک کے اندر رہتے ہوئے مقامی قوانین کا صدق دل سے احترام کریں۔ اور ہر غیر قانونی کام سے اجتناب کریں، یہاں کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں نے بڑا کلیدی کردار بھی ادا کیا ہے اور کر بھی رہے ہیں جو قابل تعریف امرہے۔

ملک بھر سے سے مزید