• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی سی سی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں علاقائی دفاتر کھولنے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر )انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی( آئی بی سی سی) نے آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کی سفری دشواریوں کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیراور گلگت بلتستان میں علاقائی دفاتر کھولنے کی منظوری دیدی ہے آئ بی سی سی کے اس اقدام سے ان علاقوں کے طلبہ کیلئے دستاویزات کی تصدیق، مساوی سرٹیفیکیشن، اور دیگر تعلیمی خدمات کا حصول آسان ہوجائیگا اس بات کی منظوری جمعرات کو آئی بی سی سی کے تیسریے بورڈ آف گورنرز کی اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین احمد وانی نے کی۔ اجلاس میں دوران تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور پاکستان میں آئی بی سی سی کی علاقائی موجودگی کو بڑھانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔آئ بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اجلاس کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ آئی بی سی سی اسکولوں میں موجود سہولیات کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔پہلے مرحلہ میں اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں کسی ایک اسکول میں، جبکہ مرحلہ وار صوبائی سکولوں میں بھی سہولیات کی فراہمی میں مدد کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد تعلیمی انفراسٹرکچر بہتری میں اپنے وسائل کو بروئے کار لانا، اور طلباء، معلمین اور کمیونٹی کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ آئ بی سی سی طرف سے متعارف کرائے گئے اہم اقدامات میں سے ایک ذہنی آزمائش کے مقابلوں کا آغاز ہے، جو خاص طور پر طلباء میں تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔ ان مقابلوں کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو فکری طور پر مشغول کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ترغیب دینا ہے، اس طرح طلباء کو سیکھنے اور اختراع کی صلاحیت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ان طلباء کو کامیابیوں کو متعارف کرانے کیلئے ہائی اچیورز کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے جس میں سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (HSSC) امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب ان طلباء کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کا نہ صرف اعتراف ہے بلکہ ان کے ساتھیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے ایک تحریک کا کام بھی کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید