• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے کے کھلے تیل کے گوداموں کو ڈی سیل کرنے کی استدعا پھر مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ایک بار پھر تیل کے سیل گوداموں کو ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی، کھانے کے کھلے تیل کی فروخت پر پابندی سے متعلق گوداموں کو ڈی سیل کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ تیل فوڈ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، گوداموں میں دیگر چیزیں موجود ہیں اس لیے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کیس اس طرح سن لیا تو فیصلہ آپ کے خلاف بھی آسکتا ہے، اگر گودام ڈی سیل کرنے کی اجازت دی تو پھر سے کھلے تیل کا کاروبار شروع ہوجائے گا۔
اہم خبریں سے مزید