• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوتو بشکریہ انسٹاگرام
فوتو بشکریہ انسٹاگرام

مارگلہ ہل کے جنگلات میں آگ لگا کر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاکر گرل پان کھانے گوجرانوالہ اندرون شہر کالج روڈ پر ایک پان شاپ پر پہنچیں جہاں ایک سادہ لباس میں ملبوس پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر گرل کا پروٹوکول مینجر بن کر ساتھ آیا۔

ٹک ٹاکر کو رش سے بچانےکے لیے یونیفارم پہنے تین پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

ڈولی کی یہ ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او نے نوٹس لے کر کانسٹیبل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے سی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ ویڈیو میں یونیفارم میں ملبوس نظر آنے والے 3 افراد پولیس ملازم نہیں ہیں۔

 اُنہوں نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل ویڈیوکے لیے ان تینوں افراد کو پولیس وردیاں پہنا کر ساتھ لایا۔

اُنہوں مزید بتایا کہ ویڈیو میں پولیس یونیفارم میں نظرآنےوالے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید