• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے، مولانا اسعد محمود

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں آج بجٹ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اپوزیشن اراکین نے بھی تقاریر کیں، وفاقی وزرا نے اپنی ترقیاتی پالیسی پیش کی تو کچھ اراکین نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کا ذکر کیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے۔

مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے موٹرویز کا جال بچھا دیا تھا، ہم ایک سال میں انقلاب برپا نہیں کرسکتے لیکن بہتر سے بہتر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ایس ڈی پی میں وہ منصوبے بھی شامل کیے جو صوبوں کی ذمہ داری تھی۔

جے یو آئی رکن اسمبلی مولانا جمال الدین

جمعیت علماء اسلام نے سود سے متعلق معاملہ ایوان میں پھر اٹھا دیا، جے یو آئی کے رکن اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر غور کرے، یہ معاملہ بہت اہم ہے۔

مولانا جمال الدین کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی ملک کی اسمبلی ہے، اقلیتوں کے علاوہ باقی تمام مسلمان ممبر ایوان میں موجود ہیں، حکومت معاملہ جلدی حل کرے۔

ایم این اے ڈاکٹر درشن کمار

رکن اسمبلی ڈاکٹر درشن کمار نے اہم مسئلے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ سے پانچ سال کا بچہ اسکول جاتے وقت اغواء کیا گیا، خدارا اس بچے کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور کو ہدایت دی کہ یہ معاملہ نوٹ کریں اور اسے فوری دیکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید