• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سود سے متعلق شریعت عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کا معاملہ، قبلہ ایاز کا وزیراعظم کو خط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سود کے خاتمے سے متعلق وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ٹاسک فورس سود کے خلاف فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سفارشات مرتب کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی اس ٹاسک فورس کا حصہ بنایا جائے۔

خط میں بتایا گیا کہ کونسل نے 30 مئی کو بینکوں کے سربراہان کو بھی اپیل میں نہ جانے کی درخواست کی۔

قبلہ ایاز نے وزیراعظم سے کہا کہ 25 جون کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ اسٹیٹ بینک کی اپیل کو عوام نے ناپسند کیا، وزیراعظم اپیل کو واپس لینے اور ٹاسک فورس کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ وفاقی شریعت عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے حکومت کو 5 سال کا وقت دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید