• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ میں شدید گرمی سے گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز

ہنزہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کے عمل میں تیزی آگئی۔

گلیشیئر پگھلنے کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ایک بار پھر حسن آباد نالے پر قائم لوہے کا عارضی پل متاثر ہوا ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے، جس سے دماس کھاری کی آبادی کو خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر شیری رحمان نے ماحولیاتی تبد یلیوں کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی صف میں شامل ہے، ہم نے اپنے دریاؤں کو نہ بچایا تو 2025 تک ہمارا ملک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید