• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو برس بعد غیرملکی مسلمانوں کو حج کی اجازت، 10 لاکھ مسلمان حج ادا کریں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ذی الحج کا مہینہ شروع ہوتے ہی لاکھوں حجاج کرام مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، رواں سال سعودی عرب نے غیر ملکی مسلمانوں کو بھی حج کی اجازت دی ہے۔

پچھلے دو برس کورونا وبا کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے صرف چند ہزار سعودی شہریوں کو اجازت دی گئی تھی۔

سعودی حکام کے مطابق 2022 میں 10 لاکھ مسلمان حج کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے 18 سے 65 سال کے مکمل ویکسی نیشن کروانے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔

کورونا وبا سے قبل 2019 میں 26 لاکھ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا جبکہ سال بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ مسلمانوں نے عمرے کی ادائیگی کی تھی۔

ولی عہد محمد بن سلمان کا ارادہ ہے کہ عمرے اور حج کے لیے سالانہ 3 کروڑ مسلمانوں کے انتظامات کیے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید