• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام شیر کا ساتھ دیں، وعدہ مشکلات سے نکالیں گے، پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ فتنہ خان کا IMF سے معاہدہ ہے، مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل)نائب صدر(ن)لیگ مریم نوازنےکہاہےکہ عوام شیر کا ساتھ دیں،وعدہ ہےمشکلات سےنکالیں گے، پٹرول مہنگاہونےکی وجہ فتنہ خان آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے،عمران خان کی پارٹی سے لوٹوں کو نکال دو تو کچھ نہیں بچتا۔

اس نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پورا بندوبست کیا ہوا تھا۔بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا 4سال میں ارب پتی ہوگیا، ہر ٹینڈر میں ابراہیم مانیکا کا حصہ جاتا تھا۔

عمران خان کو انگوٹھیوں کے بدلے فیکٹریوں کےگیٹ کھلوانایاتھامگربجلی کےکارخانوں کیلئےتیل منگوانایادنہیں تھا،نواز شریف نے عوام کو اورنج لائن دی، فتنہ خان نے ایسی منی لائن دی جو سیدھی بنی گالہ جاتی تھی۔

لاہورکےحلقہ پی پی167میں انتخابی مہم کےسلسلےمیں جلسے سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہامیرا دل اتنا پتھر دل نہیں کہ میں کہوں آلوپیازکےریٹ پتاکرنےنہیں آئی،میں آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے آئی ہوں اور آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی،حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانا پڑیں۔

عمران خان کے معاہدہ توڑنے کے باعث آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔ مخالفین نے سوچا حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑے، انہوں نے سوچا شاید مریم نواز عوام میں نہیں نکلے گی آج انہیں بڑی مایوسی ہوئی، عوام تکلیف میں ہوگی تو نواز شریف کی بیٹی عوام کے درمیان ہوگی۔

معلوم ہے مہنگائی ہے مگر مہنگائی پچھلے 4 سالوں سے ہے، عوامی کے دکھ، تکلیف اور مشکلات کا احساس ہے، آپ کی تکلیف میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی، نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کو بتاؤں کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں پر نواز شریف کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں، مگر ان مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جن مسائل میں فتنہ خان عوام کو چھوڑ گیا، نواز شریف اور شہباز شریف نکالیں گے،پٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ فتنہ خان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے، معاہدہ کیا برا کیا، معاہدے سے روگردانی کی اس سے بھی برا کیا، آج آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔ 

عمران خان نے خزانے میں کچھ چھوڑا ہوتا تو یہ خزانے عوام پر نچھاور کردیتے، عمران خان کو چوری اور ڈاکے کی عادت پڑ چکی ہے، 2018ء میں عوامی مینڈیٹ چرا کر پاکستان پر مسلط ہوگیا، اس کے بعد قومی خزانے پر بھی ہاتھ صاف کردیئے۔

مسلم لیگ ن نے چیلنجز میں حکومت لی، یقین رکھو کہ ان چیلنجز سے نمٹنا بھی آتا ہے۔ فتنہ خان کہتا ہے مجھے پتا ہے پٹرول کی قیمتیں اور بڑھیں گی، اگر یہ خبر معاہدہ کرنے والے کو نہیں معلوم ہوگی تو کس کو ہوگی؟، فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پورا پلان بنایا ہوا تھا، خالی خزانے کیساتھ شہباز شریف نے آٹے، چینی، دالوں پر سبسڈی دی، فتنہ خان نے پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ڈالا۔

اہم خبریں سے مزید