• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سے قبل آخری اتوار، جانوروں کی خریداری میں تیزی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں عید الاضحیٰ سے پہلے آج آخری اتوار کے دن قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی آ گئی ہے۔

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں ایک سے ایک جانور موجود ہے، تاہم جانوروں کے دام بھی ساتویں آسمان پر ہیں۔

پشاور کی مویشی منڈیوں میں بڑے جانوروں کی قیمتیں 5 سے 6 لاکھ روپے جبکہ چھوٹے جانوروں کی قیمتیں ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک ہیں۔

لاہور کی منڈیوں میں ڈھونڈنے سے بھی 50 ہزار روپے سے کم کا بکرا دستیاب نہیں۔

دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سستے جانور بیچتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید