پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ لوگ بار بار عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو لنک کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ موجودہ حکمران ہماری کرپشن نکالیں، لیکن یہ تو بس پریس کانفرنس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس توشہ خانہ کے سوا عمران خان کے خلاف کوئی چیز نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مخالفین کو معلوم ہونا چاہیے کہ عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ ہی کروڑوں روپے میں بکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنی 40 سالہ کمائی کا حساب دیا ہے۔