• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار 228 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 807 ڈالر ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید