• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی‘ بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے منگل کو اپنے اجلاس میں5جولائی 1977کو ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کےخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طورپر منظورکرلی‘ تحریک پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ہیر سوہو کی جانب سے پیش کی گئی تھی‘ قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزراءاور ارکان اسمبلی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پانچ جولائی قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا‘ہیر سوہو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی کی شہادت کی وجہ سے آج جمہوریت زندہ ہے‘ پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاویدنے کہا کہ آج ملک میں جو کلاشنکوف کلچر ، منشیات کا کلچر نظر آرہا ہے وہ ضیا دور کا نتیجہ ہے‘جی ڈی اے کے عبدالرزاق نے کہا کہ ہم بھی ضیاءکے مارشل لاءکی مذمت کرتے ہیں ‘بھٹو نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیاحکومت والے ان کے نعرے کا بھرم رکھیں آج عوام کے تن پر کپڑا اور کھانے کےلیے روٹی نہیں ہے‘تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج بھی آصف علی زرداری میں جنرل ضیاءکی روح دکھائی دیتی ہے۔جی ڈی اے کی نصرت سحر عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضیا الحق کے ساتھ جو جو سازشی بیٹھے ہوئے تھے ،پیپلز پارٹی نے انہی سازشیوں کو وزیر مشیر بنایااس پر بہت دکھ ہو۔

ملک بھر سے سے مزید