• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے میں سوراخ، دبئی سے برسبین جانے والی پرواز مسلسل 14 گھنٹے تک اڑتی رہی

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی سے آسٹریلیا کے شہر برسبین جانے والی مسافر پرواز کے پائلٹس اور مسافروں کو اس وقت یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ جس ایئر بس اے 380؍ طیارے کے ذریعے وہ 14؍ گھنٹے طویل مسافت کرکے آسٹریلیا پہنچے ہیں اس میں ایک بڑا سوراخ تھا۔ ایوی ایشن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، ایمریٹس کی پرواز کے مسافروں نے بتایا کہ طیارے کے دبئی سے پرواز کے 45؍ منٹ بعد ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی۔ پائلٹس کی رائے تھی کہ شاید طیارے کے ٹائروں میں سے ایک پھٹ گیا ہے اور اس کے بعد انہوں نے برسبین میں ایئر ٹریفک کنٹرول والوں کو مطلع کیا اور لینڈنگ کے موقع پر ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رہنے کی درخواست کی۔ جیسے ہی طیارہ برسبین پہنچا تو مسافروں اور پائلٹس کو یہ جان کر حیرت ہوئی طیارے کی بائیں جانب پر کے نیچے (لیفٹ ہینڈ ونگ روٹ فیئرنگ) ایک بڑا سوراخ تھا۔ ایمریٹس کے ترجمان نے بعد میں برطانوی اخبار کو بتایا کہ یہ واقعہ اے 380؍ کے 22؍ ٹائروں میں اڑان بھرتے وقت پیش آنے والے تکنیکی فالٹ کا نتیجہ ہے جس میں ٹائر پھٹ کر ایرو ڈائنامک فیئرنگ کو نقصان پہنچا چکا ہے جو طیارے کی بیرونی سطح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں طیارے کے فیوزلاج، فریم یا اسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید