مقبوضہ بیت المقدس(اےایف پی) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائیاںشروع کردی ہیں،اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ اس کےفوجی دستوں نےجنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم گڑھ کے خلاف محدود اور ٹارگٹڈ زمینی آپریشنز شروع کردیئے ہیں، ان آپریشنز سے قبل اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے کی ان علاقوں پرشدید گولہ باری بھی کی ہے، علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں اور حزب اللہ نےکئی اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جاری کارروائیوں کو حزب اللہ کے مبینہ دہشت گردانہ ڈھانچےکے خاتمے کیلئےاٹھائےگئے دفاعی اقدامات کاحصہ قرار دیاہے۔