• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکرز کے بعد ہال کا حال دیکھ کر سوشل میڈیا پر طوفان، وائرل تصویر پر شدید تنقید

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

عالمی شہرت یافتہ ایوارڈ تقریب اکیڈمی ایوارڈز کے بعد ڈولبی تھیٹرز کی ایک وائرل تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، جس میں ہال کی نشستوں پر کچرے کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ تصویر فلمی ویب سائٹ کے ایڈیٹر میٹ نیگلیا نے شیئر کی ہے، جس میں تقریب کے اختتام کے بعد تھیٹر کی نشستوں پر اسنیکس کے خالی پیکٹس، بوتلیں اور دیگر کچرا بکھرا ہوا نظر آیا، جو آسکرز کی چمک دمک کے برعکس ایک مختلف منظر پیش کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مہمانوں کو نشستوں پر پاپ کارن، مٹھائیاں اور پانی کی بوتلیں فراہم کی گئی تھیں، تاہم بڑی تعداد میں یہ اشیاء استعمال کے بعد وہیں چھوڑ دی گئیں۔

تصویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا، کئی افراد نے حاضرین کے رویے کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ لوگ اپنے پیچھے صفائی کیوں نہیں کرتے، جبکہ کچھ صارفین نے اسے عام سنیما گھروں جیسا منظر قرار دیا ہے۔

اگرچہ بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ تصویر تھیٹر کے بالکنی سیکشن کی ہے جہاں عام مہمان بیٹھتے ہیں، تاہم اس وضاحت کے باوجود تنقید کا سلسلہ کم نہ ہو سکا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید