• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان میں داخل ہو رہی ہیں، مون سون سسٹم کا مرکز وسطی بھارت میں موجود ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شمال مشرق سے 27 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ شب ہوئی بارش کے بعد بعض مقامات پر پانی اب تک جمع ہے۔

جہانگیر روڈ اور ایم اے جناح روڈ کے کئی مقامات پر پانی جمع ہوجانے کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

قومی خبریں سے مزید