• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم کا بلوچستان میں جاری بارشوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جاری بارشوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع  نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

وزیرِاعظم نے چیف سیکریٹری کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے وفاقی وزیر کو فوری طور متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہدایت کی۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع قلعہ سیف اللّٰہ روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، ریلوں میں بہنے اور بوسیدہ مکانات گرنے سے اموات کی تعداد 42 ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید