• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 184 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 344 پوائنٹس پر بند ہوا ہے جبکہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 387 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 9 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 4 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 941 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید