وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان عثمان نذیر اور زین منیر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ویب سائٹ پر جعلی کمپنی بنا کر شہریوں سے 30 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس اور کمپنی اکاؤنٹس میں مبینہ لین دین کیا گیا۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔