• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ:ڈیفنس سے ذوالفقار علی کے اغوا کا کیس،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے دو سال قبل ڈیفنس بی کے علاقے سے ذوالفقار علی کے اغوا کے کیس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت میں ڈی آئی جی آپریشن سہیل چوہدری اور ایس پی کینٹ پیش ہوئے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دو سال سے ہمارا بھائی لاپتہ ہے ،اغوا کرنیوالے ملزم رزاق کی کال آئی اور رقم کی ڈیمانڈ کی، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید