• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف ہیروئن کیس عمران خان اور شہزاد اکبر نے بنوایا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ان پر 15 کلو ہیروئن کا جعلی کیس ڈالنے میں عمران خان، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک ملوث تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ 15 کلو ہیروئن کا تھیلا شہزاد اکبر کے پاس موجود تھا، انہوں نے اسلام آباد پولیس سے کہا کہ یہ تھیلا پارلیمنٹ لاجز میں رانا ثناء اللّٰہ کے لاؤنج میں رکھ دیا جائے۔

اسلام آباد پولیس نے ان کار کیا تو اے این ایف کے میجر جنرل عارف ملک اس ساز باز میں ملوث ہوئے، جنہوں نے بعد میں فوائد بھی سمیٹے جن کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وہ اس کیس میں اے این ایف کے کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تحریری شکایت بھی کر چکے ہیں اور ان سے ملاقات میں بھی شکوہ کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید