• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے بھارت سمیت دیگر 4 ممالک میں موجود اپنے سفیروں کو برطرف کردیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاوہ جن ممالک کے سفیروں کو برطرف کیا گیا ہے ان میں جرمنی، ناروے، جمہوریہ چیک اور ہنگری کے سفیر شامل ہیں۔

صدارتی ویب سائٹ پر ان سفیروں کو ہٹانے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا جبکہ انہیں ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

علاوہ ازیں یہ بھی واضح نہیں کہ آیا انہیں دوسری ذمہ داری سونپی جائے گی یا مکمل سائیڈ لائن کردیا جائے گا۔

زیلینسکی نے اپنے سفیروں پر زور دیا تھا کہ وہ بین الاقوامی برادری سے سپورٹ اور فوجی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ کیف روس کو حملے سے روکنے کے در پہ تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید